پی سی بی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں 3ماہ کی توسیع کر دی

پی سی بی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں 3ماہ کی توسیع کر دی

  

لاہور (خصوصی رپورٹ )پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں 3 ماہ کی توسیع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی کھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹ 31 دسمبر کو ختم ہوگیا تھا تاہم پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کرتے ہوئے مزید 2 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے جس میں یاسر شاہ اور سہیل خان شامل ہیں جنہیں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ 2015 کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے اور اس کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی تعداد 33 ہوگئی۔واضح رہے کہ سلیکشن کمیٹی نے ا?سٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں حیران کن پرفارمنس دینے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ اور فاسٹ بولر سہیل خان کوورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے جس کے بعد انہیں سینٹرل کنٹریکٹ بھی دے دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -