شاعر نبیل نجم کی طرف سے سالِ نو کے یادگار مشاعرہ کا انعقاد

شاعر نبیل نجم کی طرف سے سالِ نو کے یادگار مشاعرہ کا انعقاد

  

لاہور(فلم رپورٹر)ماہنامہ وِجدان کے چیف ایڈیٹر اورمعروف شاعر نبیل نجم کی طرف سے سالِ نو کا یادگار مشاعرہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت معروف شاعر سینئر شاعر، محقق، مترجم اور دانشور جناب خالد اقبال یاسر نے کی جبکہ معروف شاعر، کالم نگار، ڈرامہ نگار اور مترجم امجد اسلام امجد بطور مہمانِ اعزاز شامل ہوئے۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض عدیل خان برکی نے کی۔ جاپان میں مقیم منفرد لہجے کے شاعر عامر بن علی اور امریکہ میں مقیم معروف شاعر ڈاکٹر سید انوار احمد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ دیگر شرکاءمیں ڈاکٹر اجمل نیازی، حسین مجروح، ڈاکٹر اختر شمار، صوفیہ بیدار، ڈاکٹر غافر شہزاد، قمر رضا شہزاد، شفیق احمد خان، سلمیٰ اعوان، نیلم احمد بشیر، نیلما درانی، بشریٰ رحمن، آسناتھ کنول، سعد اللہ شاہ، باقی احمد پوری، محمد عباس مرزا، ڈاکٹر صغرا صدف، زاہد ہُما، راجا نیّر، کرامت بخاری، سرفراز انور صفی، ناز بٹ، ہارون عدیم، بیاءجی، اسلام عظمی، عرفان صادق، جاوید رضی، گل نوخیز اختر، فاخرہ انجم، ممتاز راشد، رخسانہ نور، وسیم عباس، شاہدہ دلاور شاہ، زاہد عباس، نبیل نجم، آفتاب خان، ملک سلیم اختر، عمرانہ مشتاق، عدنان خالد، ملک ممتاز، ڈاکٹر نذیر حسین اور پروفیسر آصف انصاری کے علاوہ کئی دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

کلچر -