آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں کا باقاعدہ اعلان(آج) کیا جائے گا

آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں کا باقاعدہ اعلان(آج) کیا جائے گا

  

نیویارک(این این آئی) آسکر ایوارڈ 2015ءکی نامزدگیوں کی فہرست جاری ہونے سے پہلے ہی منظرعام پر آگئی، آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں کا باقاعدہ اعلان (آج)15جنوری کو کیا جائے گا،امریکا میں سائبر حملوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، سونی پکچرز اور میڈونا کی تصاویر ہیک کرنے کے بعد امریکا کے مشہور آسکر ایوارڈز کی نامزدگیاں بھی سامنے آگئیں،،، غیرحتمی نامزدگیوں کے مطابق جارجین فلم کارن آئیلینڈ سال کی بہترین بین الاقوامی زبان پر مبنی فلم کیلئے نامزد کی گئی ہے،آسکر ایوارڈ دو ہزار پندرہ کی بہترین فلموں میں روسی فلم اور پولینڈ کی فلم بھی شامل ہے،آسکر ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں کی فہرست باقاعدہ طور پر پندرہ جنوری کو جاری کی جائے گی، آسکر ایوارڈز کا میلہ لاس اینجلس میں 22 فروری کو سجے گا۔

مزید :

کلچر -