بالی وڈ فلم ”بے بی“ کا ایک اور گیت جاری

بالی وڈ فلم ”بے بی“ کا ایک اور گیت جاری
 بالی وڈ فلم ”بے بی“ کا ایک اور گیت جاری

  

ممبئی (این این آئی)اکشے کمار کی نئی فلم بے بی کا ایک اور گیت جاری کردیا گیا ہے۔ دیویکا ہو شربا نظارے دکھا رہی ہیں۔بول ہیں گانے کے بے پروا، داستان ہے دلوں کو تار تار کرتے فسانے کی۔دیویکا جنہوں نے یہ گیت گایا ہے۔ وہ خود اس ویڈیو میں نظر آرہی ہیں۔حسن کی بجلیاں گر رہی ہیں۔ عشق میں جیتنے اور ہارنے کی بازی کھیلی جارہی ہے۔بے بی کے اس گیت میں فلم سے جڑے مناظر بھی بار بار آرہے ہیں۔ایکشن تھرلر بے بی 23 جنوری کو آرہی ہے، جس میں اکشے کمار کا کمانڈو روپ ان کے چاہنے والوں کو مدتوں یاد رہے گا۔

مزید :

کلچر -