ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل سکولوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے میں مصروف

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل سکولوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے میں ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایگزیکٹو ڈائریکٹرلاہور آرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاءمحمد خاں گذشتہ دو روز سے ضلع پاکپتن میں سکولز و کالجز کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ کے لیے مصرو ف عمل ہیں۔وہ اپنے دورہ پاکپتن میں ایک ایک سکول اور کالج کے سیکورٹی انتظامات کو سختی سے چیک کریں گے۔اس سلسلہ میں ی سی او پاکپتن نے محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایگزیکٹو ڈائریکٹرلاہور آرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاءمحمد خاں کو بریفنگ دی اور انھیں ضلع بھر میں کیے جانے والے سیکورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی اور تمام افسران موجود تھے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹرلاہور آرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاءمحمد خاں پورا ہفتہ ضلع پاکپتن میں قیام کریں گے اور ایک ایک سکول اور کالج کے سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے شب و روز مصروف عمل رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -