عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے،انجینئر یاسر گیلانی

عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے،انجینئر یاسر گیلانی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ اگر عوامی مینڈیٹ چوری کرنیوالے عناصر کامحاسبہ نہ کیاگیا توتاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی اورخاموش اکثریت کاانتخابی سیاست پردوبارہ سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ ایک جھوٹ چھپانے کیلئے حکمرانوں اوران کے حواریوں کوہزارجھوٹ بولناپڑرہے ہیں مگر حقیقت پھر بھی نہیں چھپ سکتی۔ تحریک انصاف عوام کی ترجمانی ہر صورت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشریعقوب اور UC-7 کے عہدےداران سید مظہر عباس، رانا محمد غفران، محمد امجد، فدا محمد فدا، شکیل گجر، چوہدری عدیل نواز، ناصر گھمن، ذاکر گیلانی، رانا اسد، مرزا سکندر، اصغر ڈار، حاجی سلطان مغل، تنویر گوگی، ملک حفیظ، نعمان گوگی ٹیلر، رومیل الیاس، حاجی یعقوب کھوکھر اور عمار ارشدکے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حکمران سب اچھا کا راگ الاپ کر سیاسی دکانداری چمکا رہے ہیں‘ حکمرانو ں کے پاس اپنی نا اہلیوں اور ناکامیوں کی وجہ سے اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -