عمران خان پی ٹی آئی میں مالی بے ضابطگی پر کمیشن کب بنائیں گے،ارشد جٹ

عمران خان پی ٹی آئی میں مالی بے ضابطگی پر کمیشن کب بنائیں گے،ارشد جٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی چوہدری محمد ارشد جٹ نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں کہ وہ تحریک انصاف میں مالی بے ضابطگی پر کمیشن کب بنائیں گے اور وہ اپنی جماعت میں دھاندلی کے خلاف کب تحقیقات کا آغاز کریں گے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان بتائیں کہ پارٹی کو ملنے والا فنڈ کہاں خرچ ہوا اور کس نے خرچ کیا ،کیا عمران خان نے پارٹی فنڈ کا کوئی حساب رکھا ہے یا ان کاکام صرف شادی کرنا ہے وہ ایک طرف ملک میں شفاف نظام متعارف کرانے کی بات کرتے ہیں لیکن دوسری طرف ان کی اپنی جماعت کا نظام دھاندلی شدہ ہے ۔یہ ہی وجہ ہے کہ پارٹی کے انتخابات میں دھاندلی کے نئے ریکارڈ قائم کئے گئے اورابھی تک شکست کھانے والوں کی درخواستوں کو جواب نہیں دیا گیا ،عمران خان اور طاہر القادری کس منہ سے اب پھر احتجاج کا اعلان کررہے ہیں وہ پہلے اپنی جماعتوں میں تو انصاف کریں گے ،عمران خان دھاندلی دھاندلی کا ورد کرتے ہیں لیکن وہ اپنی جماعت سے دھاندلی ختم نہیں کراسکے