جیل روڈ انڈر پاس میںکروڑوں روپے کی ایک اور دکان بغیر نیلامی کے الاٹ کر دی گئی

جیل روڈ انڈر پاس میںکروڑوں روپے کی ایک اور دکان بغیر نیلامی کے الاٹ کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کے شعبہ اسٹیٹ نے سرکاری جائیداد کو مالکانہ حقوق پر دینے کے واضح قواتین کو ہوا میں اڑانے کا سلسلہ جارکھا سروسز ہسپتال کے سامنے جیل روڈ پر واقع انڈر پاس میں مزید کروڑوں روپے مالیت کی ایک اور دوکان بغیر نیلامی کے بااثر شخص کو الاٹ کر دی 3 سال قبل انڈر پاس میں نیلامی میں الاٹ کی گئی دوکانوں کی الاٹمنٹ واجبات ادا نہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے منسوخ کر دی تھی اور دوبارہ نیلامی کرائے جانا تھی۔ قبل ازیں بغیر نیلامی کے ایک 2 کروڑ روپے مالیت کی دوکان تھانہ شالیمار کے سب انسپکٹرکو اونے پونے داموں الاٹ کر دی جبکہ دو روز قبل ایک اور دوکان جس کی مارکیٹ میں قیمت اڑھائی سے 3 کروڑ روپے ہے وہ بغیر نیلامی کے ایک اور شخص کو اندر خانے معاملات طے کر کے صرف 22 لاکھ میں الاٹ کر دی مقامی دوکانداروں کا کہنا ہے ، ای ڈی او مونسپل سروسز محمود تمنا نے بغیر نیلامی کے دوکانیں الاٹ کرنے کا سلسلہ شروع کیا جو غلط ہے۔ اسی حوالے سے ای ڈی او محمود تمنا سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ جو کچھ کر رہا ہوں ڈی سی او لاہور کیپٹن عثمان کے علم میں لا کر کر رہا ہوں کسی سے پیسے نہیں لئے جب لوگ آئیں گے تو ان کے مسائل تو حل کروں گا۔