آئین و قانون کی پاسداری اور مضبوطی ہی ملکی ترقی کی ضامن ہے،عرفان بھلاّ

آئین و قانون کی پاسداری اور مضبوطی ہی ملکی ترقی کی ضامن ہے،عرفان بھلاّ

  

فیروزوالہ( نمائندہ پاکستان) تحصیل فیروزوالہ بارایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر چوہدری عرفان بھلاّ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم صرف اور صرف کالے کوٹ کی عظمت کو مزید بلند کرنا ہے۔ آئین کی پاسداری ، قانون کی عملداری اور مضبوطی ہی ملک ترقی کی ضامن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ بار کے چارج سنبھالنے کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر بار چوہدری عرفان بھلا ایڈووکیٹ جب بار میں پہنچے تو سابق صدر چوہدری عرفان رسول بھلا ، سینئر وکیل شاہد بٹر ایڈووکیٹ ، پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری شاہ نواز اور بار کے دیگر عہدیداروں کے علاوہ وکلاء کی بڑی تعداد نے ان کا والہانہ استقبال کیا او ر گل باشی کے علاوہ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ صدر بار چوہدری عرفان بھلا نے کہا کہ میں اپنے وکلاء بھائیوں کی خدمت کرنے کے لیے میدان میں آیا ہوں۔میرے ہوتے ہوئے کسی بھی وکیل کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔ ہم سب نے ملکر بار کے وقار کو بلند رکھنا ہے۔ اور نئے وکلاء کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ وکلاء برادری کے مسائل میرے مسائل بن چکے ہیں جنہیں میں اپنی پہلی فرصت میں حل کروانے کی کوشش کرونگا۔ اس موقع پر سینئیر وکیل شاہد بٹر ایڈووکیٹ ، چوہدری شاہ نواز ایڈووکیٹ، عرفان رسول بھلا ایڈووکیٹ اور دیگر سینئیر وکلاء نے نومنتخب صدر کو مبار ک باد دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -