نعیمین ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م تربیتی ورکشاپ آ ج جامعہ نعیمیہ میں ہوگی

نعیمین ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م تربیتی ورکشاپ آ ج جامعہ نعیمیہ میں ہوگی

  

لاہور( سٹاف رپورٹر)نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتما م” تربیتی ورکشاپ برائے مقالہ نویسی “آ ج جامعہ نعیمیہ میں ہوگی۔ورکشاپ میں صوبائی دار الحکومت سمیت پنجاب بھرکے مدارس کے طلباءوطالبات حصہ لیںگے ورکشاپ 3بجے دوپہر تا6بجے شام جاری رہے گی ترجمان کے مطابق ورکشاپ کے شرکاءکو معروف مذہبی اسکالر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی،ممتازعالم دین مفتی محمدحسیب قادری،نواجوان دینی اسکالر پروفیسر غلام علی اعوان اورماہرین تعلیم پروفیسر وارث علی شاہین خصوصی لیکچر دیں گے۔ورکشاپ میں طلباءو طالبات کو تحقیق کے اصول و ضوابط ،طریقہ کار مقالہ نویسی،ذرائع تحقیق ،ماخذمواد و حوالہ جات سمیت دیگر اہم موضوعات بارے آگاہی دی جائے گی ترجمان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے میدان میں نوجوان نسل کو لائے بغیر مسائل سے نجات ممکن نہیں ہے۔نسل نو کو تحقیق کے میدان میں اتار کرکے ہی پاکستان میں تخفیف غربت اور بے روزگاری میں نمایاں کمی لا ئی جاسکتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -