جماعت اسلامی ملک میںاسلام کا عادلانہ ومنصفانہ نظام قائم کرے گی، میاں مقصود

جماعت اسلامی ملک میںاسلام کا عادلانہ ومنصفانہ نظام قائم کرے گی، میاں مقصود

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ پاکستان لاکھوں جانوں کی قربانی دے کرحاصل کیاگیا تھا یہاں اسلام کا عادلانہ ومنصفانہ نظام قائم ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے ذمہ داران وزونل امراءکے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ 67سال گزرنے کے باوجود پاکستان میں اسلامی نظام کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا جماعت اسلامی پاکستان کی تحریک اسلامی پاکستان ،خوشحال پاکستان اور ترقی یافتہ پاکستان کےلئے سنگ میل ثابت ہوگی صالح قیادت کے بغیر ملک کے حالات نہیں بدل سکتے ہیں۔ جماعت اسلامی ہی نظام کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 حالیہ سیاسی بحران کے موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت کا مصالحتی اورثالثی کا کردار پوری پاکستانی قوم کے سامنے ہے اس طرح اگر عوام انتخابات میں جماعت اسلامی پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں تو ملک میں اس وقت پائی جانےوالی بے یقینی ،بے روزگاری، بدامنی،بدترین لوڈشیڈنگ ،دہشتگردی اورکرپشن کا خاتمہ ممکن ہے ۔

نہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم کو مایوسی کے اندھیروں سے نکالا جائے۔

 اور قوم کے اندر اس یقین کو پختہ کیاجائے کہ ہمارے حالات بھی یقینابدل سکتے ہیں۔ پاکستان بھی ترقی یافتہ،خوشحال ،باوقار اور بیرونی دباﺅ سے آزاد ہوسکتا ہے۔ بشرطیکہ ہم شعور کے ساتھ اپنے حکمران منتخب کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -