اساتذہ نظام تعلیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ڈاکٹر فضل اے خالد

اساتذہ نظام تعلیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ڈاکٹر فضل اے خالد

  

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر )یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر فضل اے خالد نے کہا ہے کہ اساتذہ نظام تعلیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنی علمی استعدادبڑھائیں ،تدریسی مہارت کو بہتر بنائیںاور تحقیق کو اپنا اوڑھنا بچھوڑنا بنائیں ایک خوشحال استاد ہی صحت مند تعلیمی ماحول کی ضمانت دے سکتا ہے اس امر کا اظہار انہوں نے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی طرف سے پانچ روزہ ینگ ٹیچرز کی ٹریننگ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاان کا کہنا تھا کہ ہم جامعہ میںمعیار ی اور اعلی تعلیم کے لیے پرعزم ہیںریسرچ کلچر عام کرنا چاہتے ہیں یونیورسٹیوں کاکام قوم اور ملک کو درپیش مسائل کا حل نکالنا ہوتا ہے یوای ٹی ملک وبیرون ملک کی صنعتوں کو ایک قابل اور مہارت سے لیس انجینئرز فراہم کررہی ہے۔اس سلسلے میں انہیں پر امن اور نظم وضبط والا خوشگورا ماحول فراہم کیا جارہاہے۔

اساتذہ جدید تدریسی مہارتوں کو اپنا کر دیگر ترقی یافتہ ممالک تدریسی طریقوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد پر ڈائرکٹر کیو ای سی ڈاکٹر غلام عباس کا شکریہ اداکیا اور انکے شعبے کی کارکردگی کو سراہا۔ورکشاپ سے پروفیسر ڈاکٹر نور محمد شیخ سابق ڈین، پروفیسر ڈاکٹر اے آر سلیمی ممبر ٹیکنیکل بورڈ، ماحولیاتی ٹریبونل اینڈسابق ڈین، پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ مغل چیئرمین میکینکل انجینئرنگ کے سیکشن، پروفیسر ڈاکٹر علی ساجد بانی اور سابق ڈائریکٹر آئی بی ایم، بریگیڈیئر. (ر) وقار حسین نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -