خرم روحیل اصغر نے علاقہ مکینوں کیلئے سوئی گیس کی نئی پائپ لائن منظور کروا دی

خرم روحیل اصغر نے علاقہ مکینوں کیلئے سوئی گیس کی نئی پائپ لائن منظور کروا دی

  

لاہور ( خبرنگار) رہنما مسلم لیگ (ن) شیخ خرم روحیل اصغر نے نصیر آبادUC-42کے سینکڑوں رہائشیوں کی گیس کی بندش کے حوالے سے شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سوئی گیس حکام سے بات چیت کرکے علاقہ کے لئے سوئی گیس کی نئی پائپ لائن منظور کروا دی۔ انہوں کہاکہ علامہ مکینوں کو یقین دہانی کرائی کہ یہ مسئلہ آئندہ چند دنوں میں حل ہو جائے گا ۔یونین کونسل 42 کے رہائشیوں کے ملاقات کرنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنما شیخ خرم روحیل اصغر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا فوکس عوام کی خدمت ہے ، سوئی گیس کے حوالے سے کام ہو رہا ہے اور انشاء اللہ چند دنوں تک یہ مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہو جائے گا ۔ ہم یہاں آپ کی خدمت کے لئے 24گھنٹے حاضر ہیں ۔ علاقہ میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ آپ کے سامنے ہیں ۔ آپ کے مسائل کا آپ کی دہلیز پر حل ہمیشہ ہماری پہلی ترجیح رہی ہے ۔ اس موقع پر چوہدری صغیر ، شیخ ضیاء ، قمر خان ، ملک سعید ، شہباز احمد ، عاطف غفار ، ملک بٹو ، ملک سلیم اعوان وغیرہ موجود تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -