حکومت پی ٹی آئی کو دوبار ہ سڑکوں پر آنے سے روکے،ثمینہ گھرکی

حکومت پی ٹی آئی کو دوبار ہ سڑکوں پر آنے سے روکے،ثمینہ گھرکی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرت کر ے اور ان کے دوبارہ کے ممکنہ احتجاج کو روکنے کے لئے ان کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرے ‘ پاکستان کے موجودہ حالات تصادم کے متحمل نہیں ہوسکتے اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت کے ساتھ ملکر ملک سے دہشت گردی کو ہمیشہ ہمیشہ کےلئے ختم کیا جائے ہم حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ہٹانے کی اجازت نہیں دیں گے ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے ہماری جدوجہد عوامی حقوق کیلئے جاری رہے گی اور ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کو مضبوط قوت بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوبارہ احتجاج شروع کرنے سے جمہوریت کا بھلا نہیں ہو گا ایسے اقدامات سے ملکی مسائل کاحل نہیں بلکہ نقصان ہو گا جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -