اپرنٹس شپ ٹریننگ سکیم کے فروغ کیلئے ٹیوٹااہم کردار اد ا کر رہی ہے، عرفان قیصر

اپرنٹس شپ ٹریننگ سکیم کے فروغ کیلئے ٹیوٹااہم کردار اد ا کر رہی ہے، عرفان قیصر
 اپرنٹس شپ ٹریننگ سکیم کے فروغ کیلئے ٹیوٹااہم کردار اد ا کر رہی ہے، عرفان قیصر

  

لاہور( پ ر)پنجاب میں اپرنٹس شپ ٹریننگ سکیم کے فروغ کیلئے ٹیوٹااہم کردار اد ا کر رہی ہے ۔گزشتہ چار سالوں کے دوران زِیر تربیت اپرنٹسسز کی تعداد 5984سے بڑھا کر 12871کر دی ہے ۔ 2013-14 میں 1366نئے چیک سروے کیے گئے ہیں ، 57نئے صنعتی یونٹس کو اپرنٹس شپ سکیم کو چلانے کے لیے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں، 60صنعتی یونٹس کے اپرنٹس شپ پروگرام رجسٹر ڈکیے گئے ہیں ، 4860انسپکشن کی گئی اور 11426اپرنٹس مختلف صنعتوں میں بھرتی کیے گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے اپرنٹس شپ ٹریننگ سکیم کے جائزہ کار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں چیف آپریٹنگ آفیسرجواد احمد قریشی، جنرل منیجرآپریشنز حامد غنی انجم، ڈائریکٹر اپرنٹس شپ ٹریننگ سکیم وحید اصغر اور دیگر افسران موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ زِیر تربیت اپرنٹسسز کی تعداد دوگنا سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے اس طرح نوجوان نسل ہنر مند بننے کیلئے اس طرف رجوع کر رہی ہے جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے ۔اپرنٹس شپ ٹریننگ سکیم لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی ، ملتان ، بہاولپور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں واقع ریجنل ڈائریکٹوریٹس آف اپرنٹس شپ ٹریننگ(RDATs) کے ذریعے صنعتوں میں چلائی جاتی ہے ۔ آرڈی اے ٹیز (RDATs)کو چھ ماہ کی بنیاد پر مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے اہداف تفویض کیے جاتے ہیں ۔یہ اہداف پر مبنی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے کہ صنعتیں جو کہ اپرنٹس شپ سکیم چلا رہی ہیں اُ ن کی تعداد 1084تک پہنچ گئی ہے ۔اسی طرح اپرنٹس شپ سکیم سے انحراف کرنے والی صنعتوں کی تعداد 223سے کم ہو کر 180رہ گئی ہے ۔اپرنٹسسز کی اداریاتی تربیت کے لیے لاہور ، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور فیروزوالہ میں اپرنٹس ٹریننگ سنٹرز قائم ہیں ۔چیئرپرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ٹیوٹانے جرمنی پاکستان ٹریننگ انیشی ایٹو(GPATI)پروگرام کے آغاز کا کردار ادا کیا ہے ۔جپاتی ٹریننگ پروگرام پاکستانی نوجوانوں کے لیے آجروں کی ضرورت کے مطابق تکنیکی /پیشہ ورانہ تربیت کا ایک دوہرانظام ہے ۔چار ٹریڈز الیکٹریشن، مشینسٹ ، سیلز آفیسراور کسٹمر سروس آفیسر کے پہلے گروپ کی تربیت کا آغاز6جنوری 2014سے شروع ہوا ۔6ماہ کی تکمیل پر 96زیر تربیت طلباءکو پارٹنر کمپنیوں میں 6ماہ کے لیے آن جاب ٹریننگ پر بھیجا گیاہے ۔ٹیوٹا نے اپرنٹس شپ سکیم کی تشہیر کے لیے سیمینارز ، مقابلہ ہنر مندی ، ایمپلائر ڈے اور سکول کے طلباءمیں آگاہی مہم جیسے پروگرامز بھی منعقد کیے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو فنی تربیت کے مواقع سے آگاہ کیا جا سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -