گوجرانوالہ ،تیز رفتار ٹرالرنے دو موٹر سائیکل روند ڈالے،4افراد جاں بحق
گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ)عالم چوک کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے دو موٹر سائیکل روند دیئے جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی جانب سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر نے عالم چوک کے قریب سٹرک کراس کرنےوالی دو موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں نادم ،عرفان سکنہ سیالکوٹ جبکہ اصغر اور عرفان جوکہ کامونکی کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے ۔ پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے پنڈی بائی پاس چوک کے قریب ٹرالر کے ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے ٹرالر قبضے میں لے لیا ہے حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی جاں بحق ہونیوالے چاروں افراد کی لاشیں جی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں ، پولیس سانحہ کی تفتیش کر رہی ہے