ملک کے تمام حصوں میں سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں ،خواجہ آصف

ملک کے تمام حصوں میں سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں ،خواجہ آصف ...

  

                                 اسلام آباد (آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک کے تمام حصوں میں سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں،ترقی اور خوشحالی کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، الزامات کی سیاست سے گریز کرنا چاہئے، دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے مقدمات کی سماعت کیلئے پارلیمنٹ سے خصوصی عدالتوں کی منظوری لی گئی ، آپریشن ضرب عضب بلا امتیاز جاری ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملکی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ الزامات کی سیاست سے گریز کرنا چاہئے۔خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت نے ملک کے تمام حصوں میں سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے مقدمات کی سماعت کیلئے پارلیمنٹ سے خصوصی عدالتوں کی منظوری لی گئی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب بلا امتیاز جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -