لاہور ،شیخوپورہ کے ہوٹلوں پر گدھوں کا گوشت فروخت کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

لاہور ،شیخوپورہ کے ہوٹلوں پر گدھوں کا گوشت فروخت کرنیوالے گروہ کا سرغنہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                  نواںکوٹ(نا مہ نگار)لاہور سمیت ضلع شیخوپورہ کے معروف اور نامور ہوٹلوں پر گدھوںکا گوشت فروخت کرنے والے گروہ کا سرغنہ تھانہ بھکھی پولیس نے گرفتار کر لیا اس کے قبضہ سے گدھوں کی بے شمار کھالیں اور گدھوں کے دیگر عضاءبر آمد ہو گئے تھانہ بھکھی پولیس نے مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ بھکھی پولیس کو رات گئے ا طلاع ملی کہ فیروز وٹواں کا رہائشی کرامت علی شیخ اپنے گھر کے قریب ہی ایک گدھے کو زبح کر کے اس کا گوشت بنا رہا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ بھکھی افتخار احمد بھٹی نے فوری طور پر تھانیدار غلام دستگیر کی سربراہی میں ایک پولیس پارٹی تشکیل دی جنہوں نے فوری طور فیروز وٹواں میں کرامت علی کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے کرامت کے دو ساتھی فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے کرامت علی کو گدھوں کی درجنوں کھالوں اور گوشت کے ٹکڑوںسمیت گرفتار کر لیا جنہیں اس نے پلاسٹک کے توڑوں میں بند کیا ہو ا تھا عوامی سماجی حلقوں کے مطابق ملزم عرصہ سے گدھوں کو پورے علاقہ سے خرید کر کے انہیں ذبح کرنے کے بعد ان کا حرام گوشت اور کھالیں فروخت کرنے کا دھندہ کر رہا ہے اور بے شمار مرتبہ ملزم پویس کے ہتھے بھی چڑھا ہے مگر ہر دفعہ ساز باز کر کے نکل جاتا تھا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -