ریلوے ٹیم نے چناب نگر میں 2کروڑ ر مالیت کی رہائشی اراضی واگزار کرالی

ریلوے ٹیم نے چناب نگر میں 2کروڑ ر مالیت کی رہائشی اراضی واگزار کرالی

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈلاہور فیصل عمران کی سربراہی میں ریلوے ٹیم نے چناب نگر چنیوٹ میںواقع 2کروڑ روپے مالیت کی 100مرلے رہائشی اراضی واگزار کرالی ،ذرائع کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور عبدالحمید رازی کی ہدایت پر ریلوے لاہو رڈویژن کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ کی زیر نگرانی گذشتہ رو زچنیوٹ کے علاقہ چناب نگر میں ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کیا اور غیر قانونی طو ر بنائے گئے مکانات مسما ر کرکے 2کروڑرو پے مالیت کی 100رہائشی اراضی واگزار کرالی اس موقع پر اے ای این فیصل آباد سہیل جاوید ، اے ای این پراپرٹی اینڈ لینڈ مرزا اسلم اور لینڈ انسپکٹر محمد یونس سمیت ریلوے پولیس کی بھاری نفری موجود تھی ۔

مزید :

علاقائی -