نوشہرہ، مسجد میں گیس لیکج سے دھماکہ، امام سمیت 5 نمازی جھلس گئے
نوشہرہ (آئی این پی)نوشہرہ کے نواحی علاقے قمرخیل میں جامع مسجد میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ، امام مسجد سمیت پانچ نمازی جھلس گئے ، پولیس اور ریسکیو زرائع کے مطابق دو شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا ، بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکہ پلاسٹک پائپ میں گیس لیکج کی وجہ سے ہوا۔ دھماکہ سے علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ آضاخیل کے مطابق دھماکہ نماز فجر سے دس منٹ قبل ہوا۔ دھماکہ سے مسجد کو جزوی نقصان پہنچا ، دھماکہ سے آگ بھڑک اٹھی ، علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا اور آگ پر قابو پا لیا۔