ملک بھر میں موسم سرما کی پہلی بارش، خشک سردی اور دھند کا خاتمہ

ملک بھر میں موسم سرما کی پہلی بارش، خشک سردی اور دھند کا خاتمہ

  

 اسلام آباد/لاہور/ گوجرانوالہ /ایبٹ آباد(اے این این)ملک بھر میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، ملک کے مختلف شہروں میں بارش جبکہ پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑ ھ لی، نتھیاگلی، ٹھنڈیانی اور گلیات میں 8سے 10انچ تک برف پڑھنے سے سڑکیں بند ، سیاحیوں نے مری سمیت دیگر پہاڑی علاقوں کو رخ کر لی، سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش ، بوندا باندی ، پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ دیر میں سب سے زیادہ 23ملی میٹر چترال میں 19، دروش میں 15، فیصل آباد میں 4اور سیالکوٹ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب میں راولپنڈی ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ساہیوال اور فیصل آباد ڈویژن ، مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ۔ جبکہ نتھیاگلی، ٹھنڈیانی ، بیرن گلی اور گلیات میں 8سے 10ابچ تک برف پڑھ چکی ہے ۔ برفباری سے گلیات کی تمام سڑکیں بند ہوگئی۔ سیاحوں مقامی لوگوں کو نقل حرکت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

مزید :

علاقائی -