طالبان مائنڈ سیٹ کبھی بھی پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا ‘ ناصر عباس

طالبان مائنڈ سیٹ کبھی بھی پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا ‘ ناصر عباس

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ طالبان قاتلوں کی طرح طالبان مائنڈ سیٹ کبھی بھی پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا ‘وقت کا تقا ضا ہے کہ پوری قوم ملک کے لئے قر بانیں دینے والی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑ ی ہو جائے ‘پشاور میں شہداء کے والدین کا سیاست دانوں کیخلاف احتجاج سیاسی و مذہبی جماعتوں کے لئے ایک سبق ہے ہمیں عوامی امنگوں کی ترجمانی اور دہشت گردقاتلوں کیخلاف ایک موقف اپنانا ہو گا‘پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتیں عوامی احساسات کی ترجمانی کریں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا نے کیلئے متحد ہو جائیں ۔ گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ کے شہداء کے قاتلوں کو عبرت ناک سزائیں دی جاتی تو آج افواج پاکستان اور معصوم بچوں کی جان لینے کی ان دہشت گردوں کو ہمت نہ ہوتی ریاستی اداروں کو چاہیئے کہ اپنی پالیسی تبدیل کریں طالبان قاتلوں کی طرح طالبان مائنڈ سیٹ کبھی بھی پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہو سکتے یہ مائند سیٹ پوری دنیا میں دہشت گردی کا سبب بن رہا ہے پاکستان کو اسی مائنڈسیٹ نے بین القوامی سطح پر شدت پسندی کے صف میں لا کھڑا کر دیا ہے طالبان اور اس کے حامیوں کو ریاست دشمن قرار دینا چاہیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصلحت پسندی زہر قاتل ثابت ہو گاسیاست بچانے کے لئے ریاست کو داوُ پر نہ لگایا جائے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مغرب صلیبی جنگ کی تیاریوں میں ہیں فرانس کے گستاخ جریدے نے پھر سے توہین آمیز مواد چھاپنے کا اعلان قابل مذمت ہے جو دنیا میں انتشار کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔

مزید :

علاقائی -