کراچی میں ایم کیوایم کے کارکن فراز عالم کے قتل کیخلاف مقدمے کی درخواست

کراچی میں ایم کیوایم کے کارکن فراز عالم کے قتل کیخلاف مقدمے کی درخواست

  

کراچی(آئی این پی ) متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن فراز عالم کی دوران حراست ہلاکت کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمے کے اندراج کی درخواست جمع کرادی گئی ۔متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فراز عالم کے ماموں سیدمتین حسین کی مدعیت میں کھوکھرا پارتھانے میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فراز عالم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کیا گیا،واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ 4 روز قبل ایم کیو ایم کا کارکن فراز عالم کھوکھرا پار پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا تھا، واقعے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے

مزید :

علاقائی -