چیئرمین خیابان امین چوھدری اللہ دتہ ہیرا کا فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ

چیئرمین خیابان امین چوھدری اللہ دتہ ہیرا کا فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ

  

لاہور (پ ر) فاؤنٹین ھاؤس ا یشیاء کا ایسا ادارہ ہے جہاں پر ذہنی امراض میں مبتلا افراد کا صرف علاج ہی نہیں کیا جاتا بلکہ اس میں مبتلا مریضوں کی بیماری کی وہ وجوہات جن کی وجہ سے وہ ان امراض کا شکار ہوتے ہیں ان وجوہات کو دور کرنے کی بھی حتیٰ الامکان کوشش کی جاتی ہے۔ آج کے اس نفسا نفسی کے دورمیں ادارے میں آنے وا لے مریضوں کے جدید طریقہ علاج دریافت کرنا اور معاشرے میں صحت مند بحالی اور معاشرتی و سماجی بحالی کیلےئے جو مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔ بلا شبہ ان افرادکو معاشرے میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ دلانا ایک عظیم کام ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوھدری اللہ دتہ ہیرا (چئیرمین خیابان امین )نے فاؤنٹین ہاؤس کے خصوصی دورہ کے دوران ڈاکٹرامجد ثاقب ( چئیرمین فاؤنٹین ہاؤس اوربانی و ایگزیکٹو ڈائیریکٹراخوت) سے کیا۔ اس موقع پرچوھدری اللہ دتہ ہیرا (چئیرمین خیابان امین ) ، پروفیسر اطہر عظیم (ایف سی کالج) اور عرفان رفیق سےئنروائس پریذیڈنٹ (ایم ایم عالم روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن) نے ڈاکٹرسید عمران مر تضی سپرنٹنڈنٹ فاؤنٹین ھاؤس) کی سربراہی میں فاؤنٹین ھاؤس کاتفصیلی دورہ بھی کیا ۔آرٹ اینڈ ڈرامہ تھراپی یونٹ، میوزیکل تھراپی ، آکپشنل تھراپی یونٹ اور لائیبریری میں موجود ممبرز (مریضوں) کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور ان کے بیماری کی وجوہات کے بارے میں سوالات بھی کئے اور ان کے کام کو سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔ چوھدری اللہ دتہ ہیرا اپنے وفد کے ساتھ ذہنی امراض میں مبتلا خواتین کے یونٹ میں بھی گئے اور معاشرتی انتشار کے نتیجے میں مختلف حالات میں فاؤنٹین ھاؤس آنے والی مریضوں کے لئے خصوصی دکھ و ہمدردی کا اظہار کیا او ردکھی انسانیت کی خدمت کو عظیم کام قرار دیتے ہوئے مستقبل میں ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی بحالی کیلئے ہر طرح کی امداد کی یقین دہانی د لائی۔ خصوصی دورۂ کے آخر میں مہمانان گرامی کو ڈاکٹر امجد ثاقب نے تمام مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے فاؤنٹین ھاؤس کے ممبرز کی بنائی ہوئی آرٹ کیلی گرافی کی پینٹنگ اپنے آٹو گراف کے ساتھ پیش کی اس موقع پر عثمان رشید چوہدری ،نور محمد، شوکت محمود ،میڈم عائشہ مرتضیٰ، میڈم لبنیٰ و مس صائمہ کے ساتھ خصوصی تصاویر بنائی گئی۔

مزید :

علاقائی -