دہشتگردی کیخلاف جنگ ، وزیر اعظم نے بچی کے خط کا جواب دیدیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی ایک آٹھ سالہ بچی عقید ت نے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ کر دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑنے کا مشورہ دیا جس پر وزیراعظم نے بھی جوابی خط میں یقین دہانی کرائی کہ وہ ملک کو قائد اعظم کا پرامن پاکستان بنانے میں اپنا کردار اداکریں گے جبکہ عقیدت کے بھائی موارخ احمد نے ایل او سی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ، پاک بھارت وزرائے اعظم کو خط لکھا۔ تفصیلات کے مطابق سال سولہ دسمبر میں پشاور کے ایک آرمی پبلک سکول پر حملہ کرکے 132 بچوں سمیت 140 سے زائد افراد کو قتل کردیا تھاجس کے بعد عقیدت نے وزیراعظم کولکھے گئے خط میں اپنا مکمل تعارف کرایا اور ملک کو قائداعظم کا پ±رامن پاکستان بنانے کا مطالبہ کیا۔عقیدت نے لکھا ہے کہ ہم ایک بہادر قوم ہیں اور ہم ان دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں ۔عقیدت کے خط کے جواب میں وزیراعظم نوازشریف نے بھی اس کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے اسے میڈل سے نوازنے کا اعلان اور اس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ ملک کو قائد اعظم کا پ±رامن پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔وزیراعظم نے اپنی سالگرہ پر عقیدت کی نیک خواہشات پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ آنیوالے سالوں میں اللہ تعالیٰ ہمارے ملک اور قوم پر رحم فرمائے ، نئے سال اللہ آپ کو اورآپ کے گھر والوں خوشیاں اور اچھی صحت عطاءفرمائے ۔ عقیدت کے بھائی موارخ احمد نے بھی سرحد پر پاک بھارت کشیدگی کم کروانے کے لئے اقوام متحدہ کو ایک مکتوب لکھا ہے، جس کے جواب میں سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اس حوالے سے اپنے بھرپور کردار کی یقین دہانی کروائی ہے۔اُنہوں نے بان کی مون کے علاوہ سرحدی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاک بھارت وزرائے اعظم کو بھی خط لکھا۔