اے پی ایس سکول کے بچوں جیسا حوصلہ کہیں نہیں دیکھا، ریحام خان

اے پی ایس سکول کے بچوں جیسا حوصلہ کہیں نہیں دیکھا، ریحام خان

  

پشاور (آئی این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ اے پی ایس سکول کے بچوں جیسا حوصلہ کہیں نہیں دیکھا، آرمی پبلک سکول کے بچوں کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں، شہید بچوں کے والدین کے دکھوں کا مداوا کسی چیز سے نہیں ہو سکتا، والدہ ہونے کے ناطے آرمی پبلک سکول کے بہادر بچوں پر فخر ہے۔ وہ بدھ کو آرمی پبلک سکول پر حملے میں شہید ہونے والی پرنسپل طاہرہ قاضی کے گھر پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ ریحام خان نے پرنسپل طاہرہ قاضی کے گھر میں ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور شہید پرنسپل کےلئے فاتحہ خوانی کی، اہلخانہ سے تعزیت کے بعد گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںن ے کہا کہ والدین ہونے کے ناطے آرمی پبلک سکول کے بہادر بچوں پر فخر ہے، بچوں نے تعلیم کا دوبارہ آغاز کر کے دہشت گردی کو شکست دی، آرمی پبلک سکول کے بچوں کی ہمت کو سلام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید بچوں کے والدین کے دکھوں کا مداوا کسی چیز سے نہیں ہو سکتا

مزید :

صفحہ اول -