عمران خان کے خلاف احتجاج شہداءکے لواحقین نے کیا، زاہد خان

عمران خان کے خلاف احتجاج شہداءکے لواحقین نے کیا، زاہد خان

  

 اسلام آباد(اے این این)عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی آرمی پبلک سکول آمد پر مظاہرہ کرنے والے وہ مظاہرین تھے جن کے دل اپنے بچوں کے زخموں سے بوجھل ہیں،عمران خان کہتے تھے ان کے خلاف نعرہ لگا تو ہٹ جائیں گے تو اب وہ نعرہ لگ گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زاہدخان نے کہا کہ ایک خاتون کے ہاتھ میں اپنے بچے کی تصویر تھی اور وہ رو رہی تھی کہ عمران خان ہمارے بچوں کا حساب دو کیا وہ اے این پی کی خاتون تھی۔ عمران خان لوگوں کے ساتھ مذاق کررہے ہیں ، پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کے ساتھ جو حشر کیا وہ انتہائی شرمناک ہے۔ عمران خان کو اگر احتجاج کا حق ہے تو بقیہ لوگوں کو بھی احتجاج کا حق ہے جن کے بچے شہید ہوئے ہیں پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔

مزید :

صفحہ اول -