اسد قیصر نے شہدا ءکے لواحقین کو گالیاں دی ہیں تو معاف نہیں کرینگے،شیریں مزاری

اسد قیصر نے شہدا ءکے لواحقین کو گالیاں دی ہیں تو معاف نہیں کرینگے،شیریں مزاری

  

اسلام آباد ( اے این این ) تحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو پولیس کیخلاف ایکشن لینا چاہئے ،پولیس کو غمزدہ لوگوں کیساتھ نرمی کے ساتھ پیش آنا چاہئے۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول میںپولیس نے مظاہرین کو غلط طریقے سے ہینڈ ل کیا ، عمران خان کو سیکیورٹی وجوہات پر پیر کو پشاور آنے سے منع کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اگراسد قیصر نے گالیاں دی ہیں تو ان کو معاف نہیں کر سکتے ،ہم پروٹوکول پر یقین نہیں رکھتے ،پروٹوکول کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ۔

مزید :

صفحہ اول -