عمران خان 21 گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ سکول پہنچے

عمران خان 21 گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ سکول پہنچے

  

پشاور (آئی این پی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پشاور کے آرمی پبلک سکول کے بدھ کو دورہ کے دوران وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف آواز بلند کرنے والوںنے خود پروٹوکول کا نیا ریکارڈ قائم کرڈالا‘ عمران خان 21 گاڑیوں کے شاہی قافلے کے ہمراہ سکول پہنچے‘ وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک اور سپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر بھی ان کے ہمراہ تھے، عمران خان کی آمد سے قبل آئی جی خیبرپختونخواہ ناصر درانی نے سکول کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، سکول کے باہر شہداءکے لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ”گو عمران گو“ کے نعرے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اکیس گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ آرمی پبلک سکول کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ ریحام خان، جہانگیر ترین، پرویز خٹک اور اسد قیصر سمیت دیگر صوبائی وزراءبھی تھے، چند دن قبل تک وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف نعرے لگانے والے تحریک انصاف کے قائد کے شاہانہ پروٹوکول کو دیکھ کر سکول کے باہر اکٹھے ہوئے شہید بچوں کے لواحقین آپے سے باہر ہو گئے اور شدید احتجاج شروع کر دیا، ۔

مزید :

صفحہ اول -