بد اخلاقی کے مرتکب 2 افراد ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بد اخلاقی کے مرتکب 2 افراد ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاون کچہری نے گرین ٹاون میں 6 سالہ بچے کوبداخلاقی کے بعدگلے میں پھندہ ڈال کرقتل کرنے کے الزام میں گرفتار ثاقب اور وقارکومزید دو دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔گزشتہ روزتھانہ گرین ٹاون انوسٹی گیشن پولیس نے ملزمان کو سخت سیکورٹی میں 5روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کرتے ہوئے عدالت سے مزید ریمانڈکی استدعاکی کہ ملزمان سے مزید تفتیش کرنا باقی ہے ،عدالت نے وکلاءدلائل سننے کے بعد ملزمان کومزید دو دن کے ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا اورانہیں دوبارہ 15جنوری کوعدالت میں پیش کرنے کاحکم دیاہے۔

مرتکب

مزید :

صفحہ آخر -