پنجاب بینک سیکنڈل ، ہمیش خان سمیت 12ملزمان کے کیس کی سماعت آج تک ملتوی

پنجاب بینک سیکنڈل ، ہمیش خان سمیت 12ملزمان کے کیس کی سماعت آج تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے بینک آف پنجاب کے مرکزی ملزم ہمیش خان، حارث سٹیل مل کے مالک شیخ افضل سمیت 12ملزمان کے ریفرنس کیس کی سماعت آج 15جنوری تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت نے بینک آف پنجاب کی رقم من پسند افراد کو دینے اور بنک کو بھاری نقصان پہنچانے پر بنک آف پنجاب کے سابق چیرمین ہمیش خان سمیت دیگر 12ملزمان کے خلاف ریفرنس پیش کررکھا ہے۔ عدالت میں استغاثے کے گواہ محمد اشرف پر وکلا کی جرح جاری ہے عدالت نے گواہ محمد اشرف کو آج کے لیے دوبارہ پابند کردیا ہے۔علا وہ ازیں احتساب عدالت نے انکم ٹیکس کے سابق کمشنر محمد اقبال کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت آج تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ سابق کمشنرکے کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر دوبارہ کی جا رہی ہے اس کیس میں محمد اقبال 4 سال قید کی سزا کاٹ چکے ہیں۔ احتساب عدالت نے 12 سال قید کی سزا دی تھی،لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرکے کیس دوبارہ سننے کی اپیل کی تھی جس پر ماتحت عدالت کو سماعت کرنے کا حکم جاری کردیا گیا تھا۔

پنجاب بنک سکینڈل

مزید :

صفحہ آخر -