ہائیکورٹ نے سزائے موت کے مجرم کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا

ہائیکورٹ نے سزائے موت کے مجرم کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے دہشت گردی کے مقدمہ کے مجرم محمدمنشاءکی سزائے موت کوعمر قید کی سزا میں تبدیل کرتے ہوئے اس کی اپیل نمٹا دی جبکہ فاضل بنچ نے اسی مقدمہ میں عمرقید کی سزاپانے والے 2قیدیوں کوعدم ثبوت کی بناءپربری کردیا۔اپیل کی سماعت کے دوران فاضل بنچ نے ریمارکس دیئے کہ ہر قسم کے مقدمہ کو دہشت گردی کا کیس بنا دیا جائے تو معاملات عجیب ہوجائیں گے ۔جسٹس عبدالسمیع خان اورجسٹس صداقت علی خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزاو¿ں کے خلاف دائراپیل کی سماعت کی۔ عدالت نے قراردیا کہ کسی پولیس اہلکار پر فائرنگ نہیں کی گئی ۔اس لئے یہ دہشت گردی کا مقدمہ نہیں بنتا۔جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیئے کہ ہرقسم کے مقدمہ کو دہشت گردی کیس بنا دیا جائے تو معاملات عجیب ہو جائیں گے۔

سزا تبدیل

مزید :

صفحہ آخر -