سٹیل شاپ مغلپورہ اور کیرج اینڈویگن شاپ مغلپورہ کی گیس تاحال بحال نہیں ہوسکی
لاہور(سٹاف رپورٹر) ریلوے کی دو بڑی ورکشاپوںسٹیل شاپ مغلپورہ اور کیرج اینڈویگن شاپ مغلپورہ کی گیس تاحال بحال نہیں ہوسکی جس کے باعث ریلوے کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ بتایا گیا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے پیش نظر ریلوے ورکشاپوں سمیت کمرشل گیس کے استعمال کو کم کیا جارہا ہے ۔اس تناظر میں سوئی گیس انتظامیہ نے ریلوے حکام کو ہدایت کی کہ جب تک گیس کی کمی ہے اس وقت تک ورکشاپوں میں گیس کا استعمال نہ کیا جائے ۔مگر ورکشاپوں میں انجنوں اور بوگیوں کی تعمیر و مرمت کے کام کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلوے نے گیس کا استعمال جاری رکھا جس پر سوئی گیس انتظامیہ نے 13روز قبل ریلوے کی مغلپورہ میں واقع ورکشاپس کیرج اینڈ ویگن شاپ اور سٹیل شاپ کا گیس کنکشن کاٹ دیا۔گیس کنکشن منقطع ہونے باعث مذکورہ ورکشاپوں میں کام کی رفتار بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ہے ایک طرف ریلوے کومہنگے دامو ں گیس خرید کر معمولی تعمیر و مرمت کی جارہی ہے تو دوسری طرف لوہا پگھلانے سمیت دیگر کام رک گیا ہے جس کے باعث ریلوے کو یومیہ لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے
بحال نہیں ہوسکی