تحریک حرمت رسول پاکستان نے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کےخلاف آج مذہبی و سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلا لیا

تحریک حرمت رسول پاکستان نے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کےخلاف آج مذہبی و سیاسی ...

  

لاہور( پ ر)تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان نے فرانسیسی ہفت روزہ چارلی ایبڈوکی جانب سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف آج مذہبی و سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلا لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت تحریک حرمت رسول ﷺ کے چیئرمین مولانا امیر حمزہ کریں گے جبکہ مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس میں مغربی ممالک میں نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں بڑھتی ہوئی گستاخیوں کے مسئلہ پر تفصیل سے غوروخوض کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -