اسلام آباد کے سکولوں کیلئے 20 کروڑ روپے جاری کردیئے گئے

اسلام آباد کے سکولوں کیلئے 20 کروڑ روپے جاری کردیئے گئے

  

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے کیڈ عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے سکولوں کے لئے ابتدائی طور پر 20 کروڑ روپے جاری کردیئے گئے‘ تمام تعلیمی اداروں کی سکیورٹی فول پروف بنائی جارہی ہے‘ بیشتر تعلیمی اداروں کی دیواریں 8 فٹ اونچی کردی گئی ہیں‘ وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہے ہیں۔ وہ بدھ کو یہاں سرکاری سکول کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے وزیر مملکت برائے کیڈ عثمان ابراہیم نے وفاقی دارالحکومت کے سرکاری سکولوں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے سرکاری تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے لئے 48 کروڑ روپے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر بیس کروڑ روپے جاری کردیئے گئے انہوں نے کہا کہ کھلے میدانوں میں طلباءکی اسمبلی نہیں ہوگی اسمبلی اور ڈرل تا حکم چانی ہال اور کمروں میں ہوگی۔ تمام تعلیمی اداروں کی سکیورٹی فول پروف بنائی جارہی ہے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں روزانہ کی بنیاد پر دورے کررہے ہیں بیشتر تعلیمی اداروں کی دیواریں آٹھ فٹ اونچی کردی گئی ہیں تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں۔

20 کروڑ جاری

مزید :

صفحہ آخر -