پی آئی اے نے عازمین عمرہ کیلئے مناسب کرائے متعار ف کرائے ‘ترجمان

پی آئی اے نے عازمین عمرہ کیلئے مناسب کرائے متعار ف کرائے ‘ترجمان

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن نے معزز عازمین عمرہ کو بہتر اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے مارکیٹ میں مناسب کرائے متعار ف کرائے ہیں۔ ترجمان کے مطابق عازمین عمرہ کو مزید سفری سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے پاکستان اور جدہ کے درمیان اضافی پروازیں بھی چلائی جا رہی ہیں۔ شفافیت کو برقرار رکھنے کےلئے پی آئی اے نے ملک بھر کے اخبارات میں عازمین عمرہ کےلئے متعارف کرائے گئے کرایوں کے متعلق اشتہار بھی شائع کرائے جن میں یہ واضح کیا گیا کہ مقرر کردہ نرخوں سے زائد کرایہ ہر گز ادا نہ کریں۔مزید برآں معزز عازمین عمرہ کو بہترین خدمات کی فراہمی کےلئے پی آئی اے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ریزرویشن سسٹم کو تمام ٹریول ایجنٹس کےلئے اوپن کیا جا رہا ہے تا کہ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر وہ عازمین عمرہ کےلئے نشستیں بک کر سکیں۔ ترجمان کے مطابق اضافی پروازوںپر صرف عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافر ہی سفر سکتے ہیں جو ٹریول ایجنٹس عمرہ کی اضافی پروازوں پر رہائشی اور ورک پرمٹ مسافروں کی بکنگ کریں گے ان کے خلاف ایاٹا کے قوانین کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

عازمین عمرہ

مزید :

صفحہ آخر -