مغرب نے گستاخانہ خاکوں کی روک تھام نہ کی تو :تیسری جنگ عظیم :چھڑ سکتی ہے،سرج الحق

مغرب نے گستاخانہ خاکوں کی روک تھام نہ کی تو :تیسری جنگ عظیم :چھڑ سکتی ہے،سرج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                            پشاور(اے این این )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ فرانس کے ایک جریدے میں حضور اکرم کے گستاخانہ کارٹون کی اشاعت سے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی۔ فور ی طور پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلا کرمغرب کو واضح پیغام دیا جائے کہ آزادی اظہار کی آڑمیں پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کے پے در پے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی اسلامی پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ اسلام اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں کو مکمل تحفظ دیتا ہے تاہم جب مسلمانوں کے مرکز محبت پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ کارٹون چھاپ کر ڈیرھ ارب سے زائد مسلمانو ں کے دلوںکو چھلنی کیاجاتا ہے تو مغرب کے حکمران اس کی مذمت کرنے کی بجائے گستاخانہ کارٹون چھانے والوں کی حمایت کرتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ مسلمان دنیا میں جہاں بھی رہتے ہیں انہیں اُن ممالک کے قوانین کا احترام کرنا چاہےے لیکن مغربی ممالک کے سربراہان اور اُن کے دانشوروں کے لئے بھی یہ سوچ کا مقام ہے کہ آخر کب تک آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں کے دلوں کو چھلنی کیا جاتا رہے گا اگر مغربی ممالک میں ایسے واقعات کی روک تھام نہ کی گئی تو دنیا میں تیسری جنگ عظیم چھڑ سکتی ہے۔ سعودی عرب کے شاہ عبداللہ ،وزیرا عظم نواز شریف اور ترکی کے طیب اُردگا ن سمیت تمام مسلم سربراہان اپنی ذمہ داری پہچانیں اور ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرتے ہوئے مغرب سے اس حساس ترین مسئلے پر واضح اور دو ٹوک بات کریں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ نبی کریم کی شان کے خلاف پہلے سلمان رشید ی نے کتاب لکھی جس میں امہات المومنین کے خلاف بھی گستاخی کی گئی، لیکن مغرب نے اسے سر آنکھوں پر بیٹھا لیا۔ تسلیمہ نسرین نے بنگلہ دیش میں توہین رسالت کا ارتقاب کیا۔ اسے بھی مغرب نے پناہ دی ۔ فرانس میں ماضی میں بھی مسلمان خواتین پر حملے کےے گئے ۔ حجاب پر پابندی لگائی گئی۔ جرمنی میں مروہ نامی خاتون کو احاطہ عدالت میں حجاب کے جرم کی پاداش میں قتل کر دیاگیا۔ناروے میں مسجد کو نذر آتش کیا گیا۔ فرانس ، ڈنمارک میں ماضی میں بھی حضور اکرم کی شان میں گستاخانہ کارٹون چھاپے گئے اور مسلمانوںکے احتجاج کے باوجودیہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -