پی ایس او مالی بحران کا شکار، ہنگامی مراسلے ارسال ، پٹرولیم مصنوعات کی قلت

پی ایس او مالی بحران کا شکار، ہنگامی مراسلے ارسال ، پٹرولیم مصنوعات کی قلت
پی ایس او مالی بحران کا شکار، ہنگامی مراسلے ارسال ، پٹرولیم مصنوعات کی قلت

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹیٹ آئل کا مالی بحران شدت اختیار کرگیاہے اور فوری ادائیگیوں کیلئے پی ایس او نے وزارت خزانہ اور پٹرولیم کو مراسلے ارسال کردیئے ہیں جبکہ پٹرولیم ڈیلرز نے لاہورمیں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا ذمہ دار پٹرولیم سپلائیرز کو قراردیدیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلسل تیسر روز بھی لاہور سمیت گردونواح میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت بدستور برقرارہے ، 280پٹرول پمپس میں سے 70فیصد سٹیشن بند ہیں ، جو پٹرول پمپ کھلے ہیں ، وہاں صارفین کی لمبی قطاریں لگی ہیں ، تیل کی درآمد میں کمی سے مسئلہ سنگین ہو رہا ہے

پی ایس او ذرائع کے مطابق پاور کمپنیوں کے ذمے واجب الادارقم 200ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے پی ایس او کا مالی بحران شدت اختیارکرگیاہے اور اگر فوری طورپر 50ارب روپے کی ادائیگی نہ ہوئی تو پی ایس او کے پاس موجود سٹاک ایک ہفتے میں ختم ہوجائے گااور اس سلسلے میں وزارت خزانہ و پٹرولیم کو مراسلے ارسال کردیئے گئے ہیں ۔

پٹرولیم ڈیلرز نے بحران کا ذمہ دار سپلائیرز کمپنیوں کو قراردیتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ روز صرف چار لاکھ لٹرفیول فراہم کیاگیاجبکہ ایک دن کی کھپت پچیس لاکھ لٹر ہے ۔

 ذرائع کے مطابق آج درآمدی تیل کے ساتھ ایک بڑا جہاز بندرگاہ پر پہنچنے کی توقع ہے جس کے بعد آئندہ دو روز میں تیل کی فراہمی بہتر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید :

بزنس -