مصباح اور آفریدی سے بہت کچھ سیکھا، ون ڈے کرکٹ بہت تبدیل ہوگئی: یونس خان

مصباح اور آفریدی سے بہت کچھ سیکھا، ون ڈے کرکٹ بہت تبدیل ہوگئی: یونس خان
مصباح اور آفریدی سے بہت کچھ سیکھا، ون ڈے کرکٹ بہت تبدیل ہوگئی: یونس خان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈ یونس خان نے کہاہے کہ اُنہوں نے مصباح اور آفریدی کے ساتھ کھیلنے سے بہت کچھ سیکھا،کسی کے بارے میں تبصرہ سے پہلے سوچناچاہیے ، ریٹائرمنٹ کے فیصلے اُن کے ذاتی ہیں ، مصباح الحق کو اتنی ہی عزت ملنی چاہیے جتنی اُنہوں نے پاکستان کو دلائی ۔

قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے یونس خان کاکہناتھاکہ مصباح الحق نے مشکل وقت میں ٹیم کی کپتانی کی ، آفریدی نے بھی اپنے دور میں ٹیم کو مضبوط کیا، بات کرنے سے پہلے ہمیں دوسرے کے بارے میں سوچ لیناچاہیے ۔سوالات کے جوابات میں اُن کاکہناتھاکہ ون ڈے کرکٹ نئے قانون آنے سے بہت تبدیل ہوئی ، کسی بھی ٹیم کی جیتنے کی گارنٹی نہیں ہوتی ، آپ کی کھیل پر جیت کا انحصار ہوتاہے ،آسٹریلیا میں بیٹنگ آسان نہیں ہوتی ، فیلڈنگ ہمیشہ اچھی کام آتی ہے ، کچھ نہیں کہنااور ایک ٹیم بن کر کھیلناہے ، پاکستان کے پاس بھی آسٹریلیا اور ساﺅتھ افریقہ کے برابر چانس ہیں ۔

یونس خان نے کہاکہ اگر بہترکھیلنے کا فیصلہ کیاتواللہ بھی ہماری مدد کرے گا، تین نمبر پر کھیلنے سے فرق نہیں پڑتا، ماضی میں اِسی پوزیشن نے فتح دلائی ، کوشش ہوتی ہے کہ تین سے نیچے کی طرف جائیں ،کھلاڑی متحد ہوکر کھیلیں تو جیت کے چانسز زیادہ ہوں گے ،تاریخ ہمیشہ تبدیل ہوتی ہے ، انشاءاللہ پاکستان کا انڈیا سے مقابلہ ہوگااور گرین شرٹس کی ہی جیت ہوگی ۔

سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ وہ کپتان یا منیجر نہیں ، اس لیے کوئی موقف تو نہیں دے سکتے لیکن وہ ذاتی طورپر آرمی پبلک سکول پشاوروزٹ کرچکے ہیں ، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کچھ چیزیں دی تھیں جو وہاں پہنچائیں ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے جب چاہا، ٹیم اے پی ایس کا دورہ کرلے گی ۔

مزید :

کھیل -