بڈھ بیر سے کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڈھ بیر میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بڈھ بیر کے علاقے میں فرنٹیئر روڈ پر چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کے 2 کارکنوں کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبضے سے 2 دیسی ساختہ بم، 14 راکٹ، 4 دستی بم، 2 کلاشنکوف اور 1,000 کارتوس برآمد کر لئے۔