جنید خان خان پریکٹس میچ کے دوران انجری کا شکار

جنید خان خان پریکٹس میچ کے دوران انجری کا شکار
جنید خان خان پریکٹس میچ کے دوران انجری کا شکار

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جنید خان پریکٹس میچ کے دوران انجرڈ ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جنید خان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ورلڈ کپ کے لئے لگائے گئے تربیتی کیمپ کے دوران بولنگ کرا رہے تھے کہ پاو¿ں سلپ ہونے کے باعث گر گئے جس سے ان کی کہنی اور کولہے پر چوٹ آئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو کے مطابق جنید خان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور وہ ہلکی آئسنگ کے بعد جلد دوبارہ میدان میں ہوں گے۔

جنید خان ورلڈ کپ کے 15رکنی سکواڈ میں شامل ہیں اور اس سے پہلے سعید اجمل اورمحمد حفیظ کو آئی سی سی کی جانب سے پہلے ہی پابندی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی باﺅلنگ سائڈ مشکلات میں گھیری ہوئی ہے اور جنید خان کے انجرڈ ہونے پر ٹیم کو نئی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جبکہ ڈاکٹر وں کا کہنا ہے کہ جنید خان کے پاﺅں کے پٹھے کھنچ گئے ہیں جو کہ معمولی چیز ہے اور ایک آدھ دن میں بالکل فٹ ہو جائیں گے اور دوبارہ اپنی پریکٹس شروع کریں گے۔

مزید :

کھیل -