ایپل صارفین کو فلمی دنیا میں لے جانے کی تیاری میں ،ناقابل یقین ایجاد

ایپل صارفین کو فلمی دنیا میں لے جانے کی تیاری میں ،ناقابل یقین ایجاد
ایپل صارفین کو فلمی دنیا میں لے جانے کی تیاری میں ،ناقابل یقین ایجاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کی کمپنی ایپل نے حال ہی میں ایک ایسا پیٹنٹ رجسٹر کروایا ہے جس میں صارف تھری ڈی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ٹی وی، کمپیوٹر اور آئی او ایس ڈیوائسز کو کنٹرول کر سکتا ہے۔زیر نظر تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک صارف دور بیٹھے اور صرف اپنی حرکات و سکنات سے اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے اپنے کمپیوٹرکو کنٹرول کررہا ہے جبکہ یہ ٹیکنالوجی ایپل ٹی وی اور دیگر گیجٹس کے ساتھ بھی استعمال کی جاسکے گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ سام سنگ کے فونز میں ’ہوا کے استعمال‘ کے ذریعے یہ کام سر انجام دینے کی بات کی گئی ہے۔

اب دوسری زبان سیکھنے کی ضرورت نہیں، گوگل نے مشکل آسان کر دی،جاننے کیلئے کلک کریں
یہ امر بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ ضروری نہیں اگر ایپل نے کوئی پیٹنٹ رجسٹر کروا دیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ضرور یہ ٹیکنالوجی بنائی جائے گی بلکہ بعض اوقات اپنے مخالفین کو یہ کا م کرنے سے روکنے کے لئے بھی کیا جاتا ہے اور ایپل ماضی میں ایسا کر بھی چکا ہے۔