جماعت اسلامی کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان
جماعت اسلامی کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان
کیپشن: Jamaat-e-Islami_Pakistan_flag

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ قبل ازیں قومی اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف قرار متفقہ طور پر منظور کی گئی اور اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے احتجاجی مارچ بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ فرانس کے ہفت روزہ چارلی ایبڈو پر حملے اور اس میں 12 افراد کی ہلاکت کے بعد پہلا شمارہ شائع کیا گیا ہے جس کے سرورق پر توہین آمیز خاکہ چھاپہ گیا ہے۔ دنیا بھر کے سلم ممالک میں ہفتہ روزہ کی جانب سے اس اقدام کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -