چھ گھنٹے طویل بات چیت کے بعدجان کیری اور ایرانی وزیر خارجہ کی کل دوسری ملاقات متوقع
پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ کل فرانس کے دارلحکومت میں ان کی ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ذریف سے دوبارہ ملاقات بھی ہو سکتی ہے جس میں ایران کے نیو کلیئر پروگرام پر کوئی پیشرفت متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق جان کیری اور جواد ذریف کی کل چھ گھنٹے طویل ملقات ہوئی تھی جس میں کوئی واضح پیشرفت سامنے نہیں آ سکی تھی۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات قدرے تلخ رہے تھی۔ تاہم آج میڈیا سے بات چیت میں جان کیری کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز بھی میں اور ایرانی وزیر خارجہ پیرس میں ہی موجود ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ہماری ایک اور ملاقات ہو جائے تاکہ یہ دیرینہ معاملہ حل ہو جائے مگر یہ بھی عین ممکن ہے کہ یہ ملاقات نہ ہو سکے۔
امریکی اسلحے کا ایک بڑا حصہ پاکستان کے حوالے
صحافیوں کی طرف سے جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا امریکہ ایک ایسے حالات میں ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ کر سکتا ہے جب ایران کی طرف سے متعدد امریکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہریوں کی رہائی کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔