اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا ، جہانگیر ترین کی تردید

اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا ، جہانگیر ترین کی تردید
اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا ، جہانگیر ترین کی تردید

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ اور حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکراتی رکن اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے جواب موصول ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کو اپنے مطالبات کے حوالے سے خط لکھا تھا جس کے حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسحاق ڈار نے جہانگیر ترین کو خط کا جواب دے دیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے جاپان سے بذریعہ ای میل اس خط کا جواب دیا ہے جبکہ وطن واپسی وہ ان سے ملاقات بھی کریں گے۔

پرویز رشید جھوٹ بولنے کی بیماری میں مبتلا ہیں : ڈاکٹر شیریں مزاری

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین نے خط کے جواب موصول ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جواب موصول نہیں ہوا نہ ہی انہیں کوئی ای میل ملی ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے ان کے ساتھ جاپان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے اور میں انہیں کہوں گا کہ وہ جب بھی آنا چاہیں میں انہیں خوش آمدید کہوں گا۔

تاہم دونوں جانب سے آئندہ ہفتے دوبارہ مذاکرات شروع ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جو اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے بعد شروع کیے جائیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -