اگر نئی گاڑی خریدنی ہے تو تھوڑا سا انتظار کرلیں، چینی کمپنی نے پاکستان کیلئے بڑا اعلان کردیا

اگر نئی گاڑی خریدنی ہے تو تھوڑا سا انتظار کرلیں، چینی کمپنی نے پاکستان کیلئے ...
اگر نئی گاڑی خریدنی ہے تو تھوڑا سا انتظار کرلیں، چینی کمپنی نے پاکستان کیلئے بڑا اعلان کردیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی کاریں بنانے والی ایک بڑی کمپنی نے نئی گاڑی کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ نیوز سائٹ ’بلومبرگ بزنس‘ کا کہنا ہے کہ گاڑیاں بنانے والی جرمن کمپنی فوکسواگنگ کے چینی شراکت دار FAW گروپ نے رواں سال سے پاکستان میں گاڑیاں بنانے کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الحج ایف اے ڈبلیو موٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہلال خان آفریدی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چینی کمپنی سال رواں کے آخر میں پاکستان میں ویگنوں، کاروں اور پک اپ ٹرکوں کی فروخت شروع کردے گی، جبکہ 2018ء میں یہ کمپنی پاکستان میں اپنی 10 ہزار گاڑیاں فروخت کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔ الحج ایف اے ڈبلیو چینی گروپ کا پاکستان میں جاری مقامی منصوبہ ہے، جس کے ذریعے گاڑیوں کی فروخت کا آغاز گزشتہ سال جنوری میں کیا گیا۔

مزید جانئے: گاڑیوں کے شائقین کیلئے خوشخبری ہنڈا اٹلس کار ز فیملی میں سپورٹی HR-V کادلکش اضافہ شاندار تعارفی نمائش

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رواں سال جون تک پاکستان کی معیشت میں 5.5 فیصد کا پھیلاؤ متوقع ہے اور دہشت گردی کے خاتمے اور لوڈشیڈنگ میں کمی کی توقعات کے پیش نظر ناصرف اندرون ملک کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی بلکہ بیرون ملک سے آنے والی سرمایہ کاری میں بھی نمایاں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید : بزنس