وہ بیماری جس کا زیادہ تر شکار صرف مرد ہوتے ہیں، سائنسدانوں نے ایسی وجہ بتادی کہ مردوں کو پریشان کردیا

وہ بیماری جس کا زیادہ تر شکار صرف مرد ہوتے ہیں، سائنسدانوں نے ایسی وجہ بتادی ...
وہ بیماری جس کا زیادہ تر شکار صرف مرد ہوتے ہیں، سائنسدانوں نے ایسی وجہ بتادی کہ مردوں کو پریشان کردیا

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) اگر آپ اکثر زکام کے شکار بنتے ہیں اور اس کا الزام بدلتے موسم کو دیتے رہتے ہیں تو آپ کے لئے یہ جاننا دلچسپی سے خالی نہ ہوگا کہ اس کا تعلق آپ کی جنس کے ساتھ بھی ہے۔ امریکا کی معروف یونیورسٹی جانز ہاپکنز کے سائنسدانوں نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ خواتین میں پایا جانے والا ہارمون ایسٹروجن انہیں زکام کی بیماری سے بڑی حد تک محفوظ رکھتا ہے جبکہ مردوں میں اس ہارمون کی عدم موجودگی ان کے لئے اکثر زکام کا باعث بنتی ہے، جو کہ جلد جان چھوڑنے پر بھی تیار نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: 6 سالہ بچے کی آنکھوں میں شدید خارش، ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو ایسی وجہ سامنے آگئی کہ جان کر رونگٹے کھڑے ہوجائیں

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسٹروجن ہارمون انفلوئنزا جیسے وائرس پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خواتین میں مینوپاز اور بانجھ پن سے متعلقہ مسائل کے لئے اس ہارمون کو بطور علاج بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر صابرہ کلین کا کہنا ہے کہ یہی ایسٹروجن زکام کے خلاف مدافعت کے لئے بھی استعمال ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہارمون بعض مخصوص قسم کے وائرسوں کی افزائش کو روکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ خواتین اس کی وجہ سے زکام سے بڑی حد تک محفوظ رہتی ہیں، جبکہ مرد اکثر اس کے شکار رہتے ہیں کیونکہ یہ زنانہ ہارموں ان کے جسم میں نہیں پایا جاتا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...