محمدعامر پراعتماد ہے‘ اسکی پرفارمنس شاندارہوگی‘ آفریدی

محمدعامر پراعتماد ہے‘ اسکی پرفارمنس شاندارہوگی‘ آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہر لڑکا سو فیصد پرفارمنس دے تو نتائج اچھے آئیں گے ٗٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے ٗکیوی ٹیم اچھی ہے تاہم ماضی میں پاکستان نے انہیں ہر بار ان کے گرا?نڈز میں شکست دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے ہر میچ بہت اہم ہے۔ٹیم کے کمبی نیشن پر کپتان نے کہا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی اسکلز بڑھانے پر بہت محنت ہوئی ہے،شاہد آفریدی نے کہا کہ محمد عامر بہت اچھا کھیلتا ہوا آ رہا ہیوہ پر اعتماد بھی ہے کپتان نے امید کا اظہار کیا کہ فاسٹ بولرز کا کمبی نیشن اچھا بن گیا ہے حریف کو زیادہ رنز نہیں کرنے دیں گے۔