انگلش پریمئر لیگ، لیور پول اور آرسنل کے درمیان مقابلہ برابر رہا

انگلش پریمئر لیگ، لیور پول اور آرسنل کے درمیان مقابلہ برابر رہا

لیورپول(آن لائن) انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول اور آرسنل کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد 3۔3 گول سے برابر رہا۔ پریمیئر لیگ میں ارسنل اور لیور پول کی ٹیمیں آن فیلڈ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں۔ لیورپول کی طرف سے ایرون رامسے نے 10ویں منٹ میں گول کیا۔ پہلے ہاف میں مقابلہ 2۔2 گول سے برابر تھا۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے اور میچ کے اختتام پر مقابلہ 3۔3 گول سے برابر رہا۔ آرسنل 43 پوائنٹس کے ساتھ پریمئر لیگ میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی