مسلسل 29فتوحات ؛ ثانیہ مرزا اور ہنگس سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئیں

مسلسل 29فتوحات ؛ ثانیہ مرزا اور ہنگس سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ...

 سڈنی (اے پی پی) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکی سوئس جوڑی دارمارٹینا ہنگس فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئیں۔ مرزا اورمارٹینا ہنگس نے سیمی فائنل میں رومانیہ کی رالیوکا اولارو اور انکی قزاخستان کی جوڑی دار یارو سلاوا شیڈوا کو زیر کرکے ایونٹ کے ٖفائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی سوئس جوڑی دار مارٹینا ہنگس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رومانیہ کی رالیوکا اولارو اور انکی قزاخستان کی جوڑی دار یارو سلاوا شیڈوا کو 4-6، 6-3 اور 10-8 سے زیر کر کے ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، مرزا اور ہنگس سال کے دوسرے ٹائٹل کی طرف گامزن ہیں، اس سے قبل دونوں نے برسبین ٹائٹل جیت کر سال کا شاندار انداز سے آغاز کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی